30 مارچ 2012 - 19:30

ایک امریکی سیاسی مبصر اور تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حالات تشویشناک ہیں اور عوام کے غصے کا آتش فشاں بس پھٹنے ہی والا ہے۔

ابنا: واشنگٹن میں مقیم سعودی سیاسی تجزیہ نگار علی احمد نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں عوامی تحریک بدستور جاری ہے اور روز بروز اس میں وسعت آتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرۃ العرب کے عوام نہایت شدید مسائل کا شکار ہیں اور اسی بنا پر آل سعود کے خلاف احتجاج کرکے اپنے حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جزیرۃ العرب کے مشرقی علاقوں میں جو تیل کی دولت سے مالامال ہیں بے روزگاری اور غربت بڑھتی جارہی ہے جبکہ آل سعود سے وابستہ افراد کی دولت و ثروت میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ علی احمد نے کہا کہ سعودی عرب میں طبقاتی اختلاف بہت زیادہ ہے اسی بناپر عوام آل سعود سے نفرت کرتے ہيں اور اس ملک میں عوامی انقلاب میں روز بروز وسعت آتی جارہی ہے۔ یاد رہے جزیرۃ العرب کے عوام آل سعود کی ہمہ گير امتیازی پالیسیوں اور شہریوں کے درمیاں تفریق کرنے کے مذموم اقدامات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ....... /169